• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن صفدر (ر) کی کراچی میں گرفتاری ڈرامہ تھی، شہبازگل

معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پریقین رکھتے ہیں، ہمارا دامن صاف ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی کراچی میں گرفتاری ڈرامہ تھی، ن لیگ کا کیمرا مین تمام واقعے کی ویڈیو بناتے رہا۔

عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اسلام آباد سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ انتہائی مہارت سے جھوٹ بولتے ہیں۔

شہباز گل نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ اگر ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو اس کی ویڈیو ہی دکھا دو۔ 

اُنہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی پر ن لیگ کی طرف سے ڈراما رچایا گیا۔

شہباز گل نے کہا کہ گزشتہ 40 سال سے ملک میں دو خاندان سیاست میں ہیں۔

مریم نواز مجرمہ ہیں، والد کی دیکھ بھال کے لیے ضمانت دینا درست فیصلہ نہیں،

اپنی پریس کانفرنس میں شہباز گل نے کہا کہ مریم اورنگزیب دوسروں کو کرائے کا ترجمان کہتی ہیں خود یہاں تک کیسےآئیں معلوم نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم گاؤں کے لوگ ہیں ہمیں پتا ہے کہ دوسروں پر پرچہ کروانا ہوتو خود چوٹ لگاتے ہیں، اصل میں مادرجھوٹ کو مادر ملت بننا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اشرافیہ کے لیے الگ دوسروں کے لیے الگ قانون یہ روش بدلنا ہوگی، قانون کا دہرا معیار حکومت اور عدلیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر)صفدر کو پکڑنا ہو تو ان کے خلاف اور بہت کچھ موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مریم صفدر صاحبہ ہمیشہ جھوٹ بولتی ہیں،وہ ڈرامہ بناتی ہیں اور جلدی آوٹ ہوجاتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے بلوچ طلباء کو استعمال کرنے کی کوشش کی،مریم بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، مریم نواز کا ایجنڈا کرپشن کو بچانے کے لیے اپنے آپ کو معصوم ثابت کرنا ہے۔

شہباز گل نے کہاکہ نواز شریف انقلابی ہیں تو واپس آئیں جیل جائیں،نواز شریف بیمار نہیں بلکہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

عمران خان کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہماری حکومت کی نواز شریف کو واپس لانے کی پوری کوشش ہو گی، ہم لانے میں کامیاب ہونگے تو یہ مرد مجاہد بننے کی کوشش کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس خاندان کے کملوں نے بھی مال بنایا شہزاد اکبر جلد تفصیلات سامنے لائیں گے۔ شہزاد اکبر چند دنوں میں ان کے کرپشن کے دستاویز سامنے لائیں گے، چینی مافیا کی اجارہ داری نہیں چلنے دیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مریم صفدر دو میڈیکل کالجز سے فیل ہوئی ہیں، جن میڈیکل کالجز میں گئی پرنسپل کو بھی نکلوایا اس وقت بھی اداروں نے انکو سپورٹ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ کیمرا مین خود ویڈیو بناتا رہا، ن لیگ کے پاس اپنے کیمرا مین کی 22 منٹ کی ویڈیو ہے، ن لیگ کا کیمرا مین ہر جگہ آگے آگے چل رہا ہے،ن لیگ دکھائے کہ کمرے کے سامنے کیا ہوا۔

شہباز گل نے کہا کہ گرفتاری کے موقع پر کوئی دروازہ نہیں توڑا گیا اور دروازے کے باہر سے کوئی زور زبردستی نہیں ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ کیوں رچایا گیا؟  ایک وجہ تھی کہ این آر او نہیں دیا جا رہا، یہ تمام ڈرامہ منہ بولے بہن بھائی نے مل کر رچایا ہے۔

عمران خان کے معاون خصوصی نے کہا کہ پہلے فیصلہ کر لیں کہ کس کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام لوگوں اور مریم نواز کے بیانات میں تضاد ہے، مریم نواز کی سزا معطلی درست فیصلہ نہیں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ اشرافیہ کے لیے اور قانون درست نہیں، یہ روش بدلنی پڑے گی،نظام عدل سے گزارش ہے کہ تمقم جیلوں میں قید خواتین کو چھوڑ دیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ دہرے معیار حکومت عدلیہ اور معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے، شہباز گل

شہباز گل نے جیو کے رپورٹر علی عمران سے متعلق کہاکہ میری شبلی فراز، وزیر داخلہ سے بات ہوئی صحافی کے لاپتہ ہونے سے متعلق حقائق سامنے لائیں۔

تازہ ترین