آپ آف لائن ہیں
منگل8ربیع الثانی 1442ھ 24؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شنیرا استنبول کے غروب آفتاب کی دیوانی ہوگئیں

سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی شنیرا اکرم پاکستان کے دوست ملک ترکی کے شہر استنبول کے غروب آفتاب کی دیوانی ہوگئیں جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ شنیرا آج کل پاکستان کے دوست ملک ترکی میں اپنی چھٹیاں گُزرا رہی ہیں اور اس ضمن میں وہ سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور پیغامات بھی جاری کرتی نظر آرہی ہیں۔

شنیرا نے حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ترکی کے شہر استنبول کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں غروب آفتاب کا خوبصورت منظر دکھایا گیا ہے۔


انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں شنیرا نے لکھا کہ ’غروب آفتاب کا حسین منظر دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ استنبول واقعی میں ایک خوبصورت شہر ہے۔‘

شنیرا کی پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی استنبول کی محبت میں گرفتار نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جی ہاں! مجھے بھی ایسا لگتا ہے کہ میں ترکی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہوں۔‘

شنیرا نے لکھا تھا کہ ’یقینی طور پر ترکی یہاں زمین پر ٹھنڈے ممالک میں سے ایک ہے۔‘

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ میں VisitTurkey بھی استعمال کیا تھا۔

اس کے علاوہ شنیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ترکی کی روایتی ’بریڈ‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’گُڈ مارننگ ترکی۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید