آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جی سی سی، کویتی مشن کی فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کی مذمت

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور یونیسکو فرانس میں کویتی مشن نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کے ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کردیا۔

ریاض اور پیرس سے جاری کردہ اعلامیوں کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نیاف الہجرف نے اور یونیسکو میں کویت کے مشن نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ریمارکس نے ’نفرت کی تہذیب‘ کو فروغ دیا ہے جو اسلامی دنیا اور فرانس کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے وقت میں جبکہ مختلف تہذیبوں اور مذاہب کے درمیان ڈائیلاگ اور ایک دوسرے کو قبول کرنے کا پیغام پھیلانے کی ضرورت ہے، یہ مسترد کیے ہوئے ریمارکس دیے جاتے اور نبی کریمﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کو پھیلانے کی بات کی جاتی ہے۔

دوسری جانب کویتی مشن برائے یونیسکو نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ریمارکس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریمارکس اسلام اور اس کے پیغمبر حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی ہے۔

کویتی مشن نے کہا کہ آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ اسلام کی سب سے بڑی علامت کے خلاف بات کی جائے۔

اعلامیے میں زور دیا گیا کہ اس طرح کے جارحانہ بیانات کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید