• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا تیسرا جلسہ آج کوئٹہ میں ہوگا


حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا تیسرا جلسہ آج کوئٹہ میں ہوگا، جس سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک اس لیے نہیں اٹھی کہ یہ ناکام ہوگی، یہ تحریک ان کو چلتا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی تھریٹ نہیں ہے، اگر  ہے تو یہ حکومت کی ذمےداری ہے، ہمیں تو جلسہ کرنا ہے، جلسہ تو ضرور ہوگا، یہ کاررواں تھمے گا نہیں، اس کی لہریں ساحل پرجا کر دم لیں گی۔

ادھر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو اب معلوم ہوگیا کہ مافیا کون ہے؟ یہ مارکیٹ سے اشیا غائب کرکے مہنگے داموں مارکیٹ میں لاتے ہیں، اب اس حکومت کا عوام کے سامنے ٹھہرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک سے مارشل لا لگنے کا کوئی امکان نہیں۔ جلسہ بہت اچھا ہوگا، پی ڈی ایم کی تحریک زور پکڑ رہی ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ٹی ٹی پی نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

تازہ ترین