• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری تھانے کی حدود جامعہ پل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے موٹر پر سائیکل پر سوار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پیچھے بیٹھا ہوا 25سالہ ناصر نیچے گر گیا جو بعد ازاں جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا سرجانی سیکٹر 4 بی میں لوٹ مار کےد وران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 45 سالہ انور ولد فضل زخمی ہوگیا ، نارتھ ناظم آباد بلاک Uمیں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آکر 36 سالہ عمر ولد عبدالخالق زخمی ہوگیا۔

تازہ ترین