• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث روف ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوانے والے فاسٹ بولر حارث روف ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ہفتے کو ورچوئل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کے بعد اب ون ڈے ٹیم میں نام آیا ہے۔تینوں فارمیٹ میں موقع ملا تو اچھا کروں گا ۔میری دلی خواہش ہے ٹیسٹ میں جلد جگہ بناوں اور پاکستان کرکٹ کی خدمت کی ۔انہوں نے کہا کہ اچھے کوچز دستیاب ہیں ٹیسٹ کرکٹ کے لئیے فٹنس اور صبر چاہئیے۔ وہاب ریاض کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھا ہے ۔بولنگ کوچ وقار یونس اپنی طرح کنٹرول اور کریز کے استعمال کے بارے میں سکھا رہے ہیں ۔حارث روف نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹئ کپ میں اچھے میچز ہوئے جونئیرز اور سنئیرز خوب لطف اندوز ہوئے ۔ سب نے اپنی مہارت کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ نیا بال کرنا شروع کیاہے اس میں مہارت حاصل کرنے کی محنت کر رہا ہوں ۔ نیا بال کرنا میرے لئےنئی بات تھی۔ وقار یونس نے بہت کچھ بتایا ہے لاہور ون ڈے پریکٹس میچز سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہوں ۔

تازہ ترین