• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

187 کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک سیزن برائے 21-2020 کے کنٹریکٹس قبول کرلیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مجموعی طور پر 187 کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک سیزن برائے 21-2020 کے کنٹریکٹس قبول کرلیے ہیں۔ اس کنٹریکٹ میں ماہانہ وظیفہ، میچ فیس، ڈیلی الاؤنس اور انعامی رقم کا حصہ شامل ہے۔ پانچ کھلاڑیوں؛ کامران اکمل، محمد حفیظ، شعیب ملک، وہاب ریاض اور عمر گل نے ایونٹ کے بنیادی کنٹریکٹ پر دستخط کیے۔ان تمام کھلاڑیوں کی محددو فارمیٹ کے لیے دستیابی کی غرض سے اس کٹیگری کو متعارف کروایا گیا ہے۔اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو صرف ڈیلی لاؤنس، میچ فیس اور انعامی رقم میں ان کا حصہ ملے گا۔

تازہ ترین