• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی مجوزہ امدادی قیمت سے مقامی خوردہ قیمت متاثر نہیں ہوگی

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے گندم کی امدادی قیمت 1750 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کی ہے ۔ اس کا مقامی خوردہ قیمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جو پہلے ہی سے زیادہ ہے ۔ گندم کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کسانوں کی زیادہ پیداوارکے حوالے سے حوصلہ افزائی کی گئی ۔ پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز چارپوریشن ( پاسکو ) نے کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) پر گندم خریدی ۔قیمت کا تعین گندم کی فراہمی میں فراوانی اور قلت کی بنیاد پر کیا گیا ۔ ایم ایس پی کے ذریعہ کسانوں کو اپنی فصل کی مناسب قیمت ملے گی ۔تاکہ وہ زرعی اجناس کی پیداوار میں سرمایہ کا ری کر سکیں ۔وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے تجویز دی کہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ ہو نا چاہئے .تاکہ مستقبل میں پیداوار بڑھانے کے لئے کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ گندم کی امدادی قیمت میں 25 فیصد اضافہ کر کے 1400 روپے فی 40 کلو گرام سے 1750 روپے کر نے کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزرا اور معاونین خصوصی سے مشاورت کی ۔

تازہ ترین