• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پیمرا کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ، مریض بچوں کی عیادت

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی عیادت کی۔ ان کے ساتھ وقت گزارا، تحائف اور پھل تقسیم کئے۔ انتظامیہ نے بچوں کے علاج معالجے اور خون کے عطیات بارے آگاہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمحمد سلیم بیگ نے کہا کہ پوری دنیا میں تھیلیسیمیا ختم ہو رہا ہے، ہم اب بھی اس بیماری سے لڑ رہے ہیں۔ پورے معاشرے کو اس بیماری کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ دنیا بھر میں میڈیا ترقی کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینلز آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نےکہا سینیٹ کی کمیٹی برائے اطلاعات پیمرا قوانین میں ترمیم کا جائزہ لے رہی ہے۔ حالات کے تقاضوں کے مطابق قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

تازہ ترین