اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کم نہ ہوئی توعوام کاہاتھ حکمرانوں کے گریبان پر ہوگا، وزیراعظم کو گرانی پر نیند نہیں آتی تو ایگزیکٹو آرڈر سے قیمتوں میں اضافہ واپس لیں ، حکومت کو پی پی اور ن لیگ نے سہارا دے رکھاہے ،دونوں جماعتیں استعفے دیں تو حکومت کا اسی دن دھڑن تختہ ہو جائیگا لیکن اگر استعفے نہیں دیتے تو عوام سمجھ جائیں گے کہ یہ سنجیدہ نہیں، جس دن دونوں جماعتیں پارلیمنٹ سے مستعفی ہو نے پر یکسو ہو گئیں ، اسی دن جماعت اسلامی بھی استعفے دیگی، وزیراعظم کو گرانی پر نیند نہیں آتی تو ایگزیکٹو آرڈر سے قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیں تاکہ عوام کی بددعائوں سے بچ جائیں اور چین کی نیند سو سکیں ، اگر حکومت نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ کیں تو عوام کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں تک پہنچ جائیگا ، حکومت مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہے۔