آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ربیع الثانی 1442ھ 28؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اپوزیشن کا قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن واپس لینے سے انکار

اسلام آباد(آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست کے باوجود اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن واپس لینے سے انکار کر دیا۔

اپوزیشن کے انکار کے بعد اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی اجلاس 29 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

قومی اسمبلی کا ریگولر اجلاس 30؍ اکتوبر تک جاری رہے گا، ایک دن کیلئے اپوزیشن کے ایجنڈے پر بحث کے حوالے سے ریکوزیشن اجلاس بلایا جائے گا۔

اپوزیشن نے ریکوزیشن اجلاس میں اپنا ایجنڈا دے رکھا ہے، اپوزیشن قومی اسمبلی میں کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری، ملک میں بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ بھی قومی اسمبلی میں اٹھایا جائیگا۔

اہم خبریں سے مزید