• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر کراچی میں موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں کمی ،آئی جی سندھ پولیس نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں امن وامان سے متعلق ایک اجلاس جس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ کر رہے تھے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2019 میں دو پہیوں والی 23ہزار 141گاڑیاں چھینی گئی جبکہ 2020 میں یہ تعداد بڑھ کر 5264 پر پہنچ گئی۔

اسی طرح موبائل فون چھیننے کے واقعات 2019 میں 15058 اور 2020 میں بڑھ کر 16765 تک پہنچ گئے آئی جی پولیس نے جرائم کی صورتحال کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں 2019 میں 423 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 2020 میں یہ 414 ریکارڈ کی گئی یعنی 9کیس کم ہوئے ۔ 

2019 میں 12 ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات درج کیے گئے اور 2020 میں اسی عرصے کے دوران 8کیس رپورٹ ہوئے یعنی 4 کیس کم ہوئے،اغوا برائے تاوان 2019 میں 31 اور 2020 میں 29 ریکارڈ کئے گئے بھتہ خوری کے ، 2019 میں 107 اور 2020 میں 116 تھے جن میں 9کیسز کااضافہ دیکھا گیا۔ 

گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں 2019 میں 242 اور 2020 میں 200 تھیں جن میں 42 کیسوں تک کی کمی ظاہر ہوئی۔ فور وہیلر گاڑیاں 2019 میں 1404 چھینی گئی اور 2020 میں 49 گاڑیوں کی کمی کے باعث 1355 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ 

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ایک موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کی ہدایت کی جس پر موبائل ، کار ، موٹرسائیکل اور دیگر چھیننے اور ڈکیتی کی شکایات کرنے والوں کو تھانوں کے چکر کاٹے بغیر اسی وقت ہی شکایت درج کی جاسکیں۔

تازہ ترین