فیصل آباد(نمائندہ جنگ) محلہ اشرف آباد سے 15 افراد 2نو عمر بہنوں کو اغواء کر کے 6دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزموں نے ان کی تصاویر اور فحش فلمیں بھی بنا لیں۔
بااثر ملزموں کی طرف سے پیچھا نہ چھوڑنے پر والدہ کی طرف سے 15 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر کو سلمان وغیرہ نے 17 سالہ (ل)اور اس کی 15 سالہ بہن (آ)کو اغواء کر لیا۔
ملزم انہیں مختلف مقامات پر رکھ کر نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزموں نے ان کی تصاویر بنانے کے علاوہ ویڈیوز بھی بنا لیں۔ 7 دن بعد (آ)کو جھنگ بازار کے علاقہ اور اگلے روز (ل)کو گوجرانوالہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
غریب والدین قانونی کارروائی کی سکت نہ رکھنے کی وجہ سے مکان ہی چھوڑ گئے مگر ملزموں نے ان کا وہاں بھی پیچا نہ چھوڑا۔ متاثرہ لڑکیوں پر آتے جاتے آوازیں کستے اور ویڈیو بنانے لگے۔
6دن قبل دونوں بہنیں والدہ کے ہمراہ ملت روڈ پر جا رہی تھیں کہ ملزم ان کی پھر ویڈیو بنانے لگے۔ منع کرنے پر ماں بیٹیوں پرتشددکر کے فرار ہوگئے۔