پشاور(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ کورٹ پشاور میں وکلاءاور دیگر افراد کو بروقت خبروں کی رسائی،بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن سے رجسٹریشن فارمز کے حصول و دیگر سہولیات کےلئے پشاور بار ایسوسی ایشن نے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی جسکا افتتاح گزشتہ روز ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور یونس خان نے کی۔ اس موقع پر پشاور بار کی کابینہ سمیت کثیر تعداد میں وکلاءنے شرکت کی ، پشاور بار ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری کے مطابق پشاور بار ایسوسی ایشن پاکستان کی پہلی بار ہے جس نے انڈرائیڈ موبائل ایپ لانچ کی ہے۔اس ایپ کا اصل مقصد وکلاءو دیگر افراد کو بروقت خبروں کی رسائی،بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن سے رجسٹریشن فارمز کی حصولی و دیگر سہولیات موجود ہیں۔یہ ایپلکیشن سٹورپلے میں پشاوربارایسوسی ایشن کے نام پر موجود ہے جو کہ بہ آسانی انسٹال ہو سکتا ہے۔اگر کوئی بغیر موبائل استعمال کے کمپیوٹر پر ایپ استعمال کرنا چاہے تو وہ بھی متعلقہ لنک کے ذریعے کر سکتے ہیں۔