• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں دو ملازمین کی برطرفی کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری ہے ، احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ملازمین کو غیر مشروط طور پر بحال نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھانے کے ساتھ ہزارہ بھر کے ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ الائنس کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطاب احتجاج ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی انتقامی کاوروائیوں کے خلاف کیا جارہاہے ظالمانہ پالیسیاں کسی صورت قبول نہیں، ڈاکٹر ، نرسز ، پیرامیڈیکس، کلرکس اور کلاس فور سمیت تمام طبی عملہ لائق تحسین ہے جو آمریت کے خلاف متحد ہوگیا ہے اور جدوجہد کا آغازکر دیا ہے۔ احتجاج پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایمر جنسی کے علاوہ دیگر خدمات، او پی ڈیز بند ہیں آپریشن ملتوی کئے گئے ہیں، لیبارٹری اور ریڈیالوجی میں صرف ایمرجنسی ٹیسٹوں کی سہولت دی جا رہی ہے ۔ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ آف گورنر اور کرپٹ انتظامیہ کو برطرف کیا جائے ، انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ملازم کے خلاف مزید انتقامی کارروائی کی کوشش کی گئی تو ایمرجنسی خدمات بھی بند کی جائیں گی۔
تازہ ترین