• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنک منیجر قتل کیس میں خاتون سمیت تین افراد گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ کورال کے علاقہ میں بنک منیجر سید رضا حسین نقوی کے اندھے قتل کا سراغ لگاکرایک خاتون سمیت تین ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا۔ملزموں میں محمد شعیب،کامران سجاد اور زیب النساء شامل ہیں۔پولیس کے مطابق 17 ستمبر کو رضا حسین نقوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا۔پولیس کے مطابق مقتول نے ملزمہ زیب النسا سے شادی کی تھی اورشادی کے کچھ عرصہ بعد ملزمہ کو طلاق دے دی تھی،اسی رنجش پر ملزمہ نے دوسرے دو ملزمان کے ساتھ مل کر اسے قتل کروایا۔ملزمان نے اس سے قبل بھی تھانہ کھنہ کے علاقہ میں مقتول پر حملہ کیا تھا جس میں وہ بچ گیاتھا۔
تازہ ترین