• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ راجہ بازار کیس سمیت دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج راجہ پرویز اختر نے سانحہ راجہ بازار کیس کی سماعت ضروری کارروائی کے بعد 28اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ تھانہ گنج منڈی کی پولیس نے 2013میں یوم عاشور پر مسجد کو نذر آتش اور نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ندیم علی شاہ وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے تھانہ حضرو میں درج قتل اور دہشت گردی کیس کے ملزمان محمد اسحاق وغیرہ اور تھانہ بسال اٹک میں درج اغواء برائے تاوان کیس کے ملزمان فرید وغیرہ کے مقدمہ کی سماعت 26اکتوبر، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مذہبی منافرت کیس کے ملزم محمد صدیق، اسی تھانہ اور الزام میں ملوث نعیم اقبال اور تیسرے کیس کے ملزم محمد فیاض کے مقدمات کی سماعت بھی 28اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین