• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پشاور کے علاقے حیات آباد کے قریب بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بس دوبارہ خراب ہوگئی ہے۔

پشاور میں حیات آباد کے مقام کے قریب بی آر ٹی بس چلتے چلتے رُک گئی جس پر مسافروں کو دوسری بس میں روانہ کیا گیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور عمیر خان کے مطابق آپریشن کے دوران معمولی تکنیکی فالٹ آنا غیر معمولی نہیں ہے، فالٹ کو دور کرنے اور ہنگامی حالت میں دوسری بس اسٹینڈ بائی پر تھی۔

ترجمان ٹرانس پشاور عمیر خان نے کہا ہے کہ 128 بسیں روٹ پر آپریشنل ہیں جبکہ چینی ماہرین کی ٹیم بھی مرکزی راہداری کے مختلف اسٹیشنز پر موجود ہے۔

تازہ ترین