• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضور اکرمؐ کی آمد سے ظلمت وجہالت سے نجات ملی، علامہ خلیل الرحمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ خلیل الرحمان چشتی نے کہا ہےکہ حضور رحمتہ اللعا لمین کی اس دنیا میں آمد سے انسانیت کو ظلمت،جہا لت، گمراہی،شر ک و بدعت سے نجا ت حاصل ہو ئی،اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے نبی کریمؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے،ان خیالات اظہار انہوں نے جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام نارتھ کراچی،اورنگی ٹاؤن،رنچھوڑ لائن سے نکلنے والی میلاد ریلیوں سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ غلامان مصطفیٰ اپنے نبی کی ولادت کا جشن بھر پور انداز سے منا تے ہیں اہل محبت کے دلوں سے جذبہ عشق مصطفی ؐ ختم کرنے کی کوششیں کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے، جماعت اہلسنّت کے تحت صدیقیہ مسجد کورنگی سے میلاد جلوس نکالا گیا جس کی قیادت جما عت اہلسنّت کراچی کے ناظم ڈاکٹرسید عبد الوہاب قادری نے کی،ادارہ غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکری بن قاسم سے نکلنے والی میلاد ریلی سے علامہ سید عبدالقادر شیرازی نے خطاب کیا جبکہ مصطفی مسجد شیرشاہ سے میلاد جلوس کی قیادت مفتی محمد بلال قادری نے کی، ریلیوں میں سید رفیق شاہ، مولانا عاشق حسین سعیدی،مولانا شوکت سیالوی،قاری سعید قاسمی،محمد آصف قادری،قاضی نور الاسلام شمس، مولانا سید راشد علی رضوی،محمد اسد مجددی، مولانا جمیل امینی،خرم رضا،مفتی عبد الصمد، محمد علی ترابی، شریف احمد خان،علامہ فیصل رشید، غفران احمد و دیگر بھی شریک تھے۔

تازہ ترین