آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ربیع الثانی 1442ھ 27؍نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مدرسہ احسن القرآن گلشن سکندرآباد کے تحت عالمی محفل حسن قرآت

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) مدرسہ احسن القرآن گلشن سکندرآبادکیماڑی کے تحت سالانہ تقریب دستاربندی کے موقع پرعا لمی محفل حسن قرآت منعقد کی گئی،جس میں جمہوریہ مصرسے آنے والے قاری الشیخ محمد سامح زینہ اورقاری الشیخ السید محمدسمیربلال آف جمہوریہ مصریہ نے اپنی مسحور کن تلاوت سے ماحول کو معطر کر دیاا،محفل میںمدرسہ احسن القرآن کے حفاظ کرام اور قرآن کریم مکمل کرنے والے طلباءکی دستاربندی بھی کرائی ،محفل میں پاکستان کے نامورقراءقاری محمدکلیم،قاری نورالبصر،قاری شاہ روم، قاری ولی الرحمن جدون، قاری عمرفاروق، قاری نعیم اللہ حبیب،قاری محمد عثمان نے بھی ترتیل کے ساتھ قرآن حکیم کی تلاوت کر کے سماں باندھ دیا، معروف نعت خوان قاری رفیق دانش،قاری احسان اللہ فاروقی اور محمدطاہر حنفی نے حمد ونعت اورعظمت قرآن پر اپنا کلام پیش کر کے شرکاءکے ایمان کو تازہ کر دیا،مدرسہ ہذا کے مہتمم قاری سراج اللہ صدیقی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اورآمدپر شکریہ ادا کیا، مہمان خصوصی جامعہ محمودیہ لیاری کے مہتمم جمعیت علماءاسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیر شیخ الحدیث مولانا نورالحق،جنرل سیکرٹری قاری نورالامین اورپی ایس 113کے امیر مولانا محمد بلال تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید