• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: دوستی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا

فیصل آباد میں دوستی سے مبینہ طور پر انکار کرنے پر نوجوان نے ایک لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا جبکہ متاثرہ لڑکی کی بہن کا جسم بھی تیزاب سے متاثر ہوا۔

پولیس کے مطابق دو بہنیں ہمسائے کے ہاں محفل میلاد میں شرکت کیلئے گئیں، جہاں نوجوان نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔

دونوں بہنوں کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ 

تازہ ترین