• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا اس کا مطلب مُک مُکا ہے؟ اعجاز اسلم مہنگائی پر وزیراعظم سے شکوہ کناں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اثر فنکاربرداری پر بھی پڑا ہے۔

اداکاراعجاز اسلم نے ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگے داموں ملنے پر شکوہ کناں ہوتے ہوئے وزیراعظم سے سوال کرڈالا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعجازاسلم نے وزیراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی۔اداکارنے لکھا کہ گزشتہ ہفتے میں پھلوں کی دکان پرگیا تھا جہاں اس دوران ایکسائز والوں کا چھاپہ پڑا اور انہوں نے خریداروں سے نرخ نامے کے مطابق ادائیگی کرنےکو کہا،جس کے بعد مجھے پھل ایک تہائی قیمت پرملے”۔

اعجازاسلم نے مزید بتایا کہ کل جب دوبارہ اسی دکان پرگیا تو سب کچھ نارمل تھا، اور پہلے والی قیمتوں پرہی پھل فروخت کیے جارہے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا ” کیا اس کا مطلب مُک مُکا ہے؟”۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی اورمختلف مسائل کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو مخلتف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس سے قبل اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ، اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا، ” سرمیں جانتا ہوں ملک چلانا کوئی آسان بات نہیں لیکن آپ کی اس بات “یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ” کا کیا ہوا؟

جب آپ اپوزیشن میں تھے تو آپ ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے۔فہد نے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے لکھاتھا ” برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کرصحیح فیصلہ کیا تھا؟”۔

تازہ ترین