• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ون ڈے: سنٹرل پنجاب، کے پی اور ناردرن کی فتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا، سدرن پنجاب اور ناردرن نے اپنے اپنے ميچز جيت ليے۔ شیخوپورہ میں کے پی نے دفاعی چیمپئن سندھ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ حسنین ماجد کی 68 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سدرن پنجاب نے 201 رنز کا مطلوبہ 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مریدکے میں عبدالفصیح کے ناقابل شکست 104 رنز کی بدولت ناردرن نے سنٹرل پنجاب کو 3 وکٹوں سےشکست دے دی۔

تازہ ترین