جنوبی امریکی ریاست کیرولائنا کے ایک خاندان کے اسپوڈلز نامی پالتو طوطے کو 32 سال اور 86 دن کی عمر میں دنیا کا سب سے عمر رسیدہ زندہ طوطا قرار دیا گیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلسٹن، جنوبی کیرولائنا کی رہائشی امانڈا بیتھ کا پالتو طوطا اسپوڈلز دنیا کا سب سے عمر رسیدہ زندہ طوطا ہے۔
اس موقع پر امانڈا بیتھ نے کہا کہ میں ہمیشہ مذاق میں کہتی ہوں کہ وہ مرتا ہی نہیں، اس لیے میں بھی اسے مسلسل دانہ ڈالتی رہتی ہوں۔
بیتھ کا کہنا تھا کہ اسپوڈلز 1997 میں صرف 3 سال کا تھا جب میری والدہ نے اسے تحفے میں دیا تھا۔ اب یہ طوطا پہلے جتنا باتونی نہیں رہا، لیکن آج بھی ہر صبح خوبصورت پرندہ کہہ کر دن کا آغاز کرتا ہے۔
امانڈا بیتھ نے کہا کہ اس کی پرسنالٹی تو بہت ہی اچھی ہے، اس کی پہلی مالکن غالباً بہت اچھی خاتون تھی۔ کیونکہ ایسا اس کے رویے اور باتوں سے ظاہر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ طوطے عموماً پنجرے میں بند یا گھریلو ماحول میں 15 سے 20 سال تک زندہ رہتے ہیں۔