پشاور(وقائع نگار) پشاور میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شادی ہالز، ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی کی گئی، یونیورسٹی روڈ پر 10دکانوں سمیت ایک ریسٹورنٹ ، کارخانو مارکیٹ میں دو ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا، منیجر گرفتار کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (پی ڈی اے)حبیب اللہ نے یونیورسٹی روڈ اور حیات آباد میں مختلف ویڈنگ ہالز کا معائنہ کیا۔ کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے پر ہالز انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا گیاجبکہ کارخانو مارکیٹ میں دو ریسٹورنٹس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیل کر تے ہوئے منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے سرکلر روڈ پر مختلف ویڈنگ ہالز کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین ہالز کے منیجرز کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے رنگ روڈ اور چارسدہ روڈ پر مختلف ویڈنگ ہالز کا معائنہ کر تے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رومان ویڈنگ ہال کے منیجرز کو گرفتار کر لیا۔