کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پستول، چھینے ہوئے 4 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ ہماری تشویش یہ ہے کہ ان کو کھانے میں کیا دیا اور کیسے رکھا جارہا ہے۔
سکھر میں پنک اسکوٹی تقسیم کی تقریب میں دلچسپ واقعہ پیش آیا، ایک موقع پر ہر طرف ہلچل مچ گئی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا ہے۔ انھوں نے کہا پاکستانی عوام، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور میری طرف سے صدر ٹرمپ کا شکریہ۔
سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے 46ہزار میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے باوجود لوڈشیڈنگ پر حیرت کا اظہار کردیا۔
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور تینوں افراد کی لاشوں کو نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
سرجری کے بعد بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے ان کی سرجری سے متعلق بات چیت کی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 38 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی ادائیگی کردی گئی۔
کراچی ایئر پورٹ حکام کے مطابق حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے پہلی حج پرواز آج علی الصبح 3 بجے روانہ ہوگی، عازمین حج کو گورنر سندھ نہال ہاشمی رخصت کریں گے۔
اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) نے جاپان میں مقیم ممتاز پاکستانی کمیونٹی رہنما اسد نواز خان کو چیئرمین بورڈ آف گورنرز کا ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ صوبے میں کارو کاری کے واقعات قابل قبول نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی پر امریکی کردار کی تعریف کردی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کو ذرائع نے بتایا کہ ایرانی وفد نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اسرائیل انہیں نشانہ بنا سکتا ہے۔
پاکستان کا ایک اور جہاز کویت سے روانہ ہوکر ہرمز کیجانب روانہ ہوگیا ہے۔ کراچی سے شپنگ ذرائع کے مطابق خیرپور جہاز کل آبنائے ہرمز سے گزرے گا۔
کیسز میں وکلا کی جانب سے التوا لینے کی روایت کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے وکلا کو نوٹس جاری کردیا، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، غیر ضروری التوا کی درخواستوں پر درخواستگزار عباس علی کی درخواست مسترد کردی گئی۔