اسلام آباد( آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت پاکستان میں انتشار چاہتا ہے، پی ڈی ایم کی پچھلے جلسے کی تقریروں سے کس کو فائدہ پہنچا؟ کیا پی ڈی ایم نے بھارتی مظالم پر کوئی بات کی؟ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ عمران خان نے فلسطین کی بات کرکے بڑی بڑی طاقتوں سے دشمنی مول لی، نواز شریف نے سجن جندال کو بغیر ویزا مری بلایا،مراد سعید نے کہا کہ یہ اظہاررائے کی آزادی ہے کہ مفروراورکرپشن کے ملزمان قوم سے خطاب کرتے ہیں۔