• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب کہاں جائیں یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے، بلاول بھٹو

لاہور(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر مظلوم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو اور میرے ساتھ کھڑاہے۔ 

غریب کہاں جائیں یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے،کٹھ پتلی نے کوئی وعدہ پورانہیں کیا،انتخابات تک جی بی میں رہوں گا۔

انہوں نے شگرمیں گلگت بلتستان کے انتخابات 2020ءکے سلسلے میں ہونے والی کارنر میٹنگ سے خطاب کتے ہوئےکہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جس سفر کا آغاز آپ کے ساتھ کیا تھا یہ سفر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے۔

انہوں نے حکومت پرتنقیدکرتے ہوئے کہا غریب کہاں جائیں یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے،انہوں نے کہا عمران خان کی اس سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکومت نے پاکستان کے ہر طبقے کی تکلیف میں اضافہ کر دیا ہے اور کوئی وعدہ پورانہیں کیا۔ 

آج چاہے لیڈی ہیلتھ ورکرز ہوں یا سرکاری ملازمین ہوں سب اسلام آباد میں احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین