• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں مظاہروں کا سلسلہ پھر شروع، وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ

بنکاک (جنگ نیوز )تھائی لینڈ میں جمہوریت نواز رہنماؤں نے وزیر اعظم پرایوت چن اوچا کو مستعفی ہونے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ملک میں مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ مظاہرے مقامی وقت کے مطابق شام 4بجے سے شروع ہوئےاور یہ سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہے گا۔ پرایوت چن اوچا کو مستعفی ہونے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن مقامی وقت کے مطابق اتورا کو دن 10بجے ختم ہو گئی ۔ مظاہرین ملک میں بادشاہت کے حوالے سے اصلاحات اور وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین