• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسوہ رسول ؐپرچل کرہی مسلمان ترقی کرسکتے ہیں،راغب نعیمی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)بزم نعیمیہ کے زیراہتمام جشن میلاد مصطفی جلوس نکالاگیا۔جلوس جامعہ نعیمیہ سے گڑھی شاہو،کوئین مری کالج روڑ،لاہورپریس کلب پولیس لائن سے ہوتاہوا دربار بی بی پاکدامن ؒپر اختتام پذیر ہوا ، دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہاکہ انسان کی ہرکامیابی اتباع رسول ؐسے وابستہ ہے۔اسو ہ رسولؐ پر چل کرہی مسلمان ترقی کی منازل کو طے کرسکتے ہیں۔نبی کریم ؐنے ہمیں محبت وامن کا پیغام دیا ۔، آپ ؐنے نفرت کرنیوالوں سے بھی اظہارِ محبت کیا۔نبی پاک ؐکے امتی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ حضور اکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں جلوس میں ڈاکٹرسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،مفتی محمدعارف حسین،پیر سید زین العابدین شاہ،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،مفتی محمدمدنی،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی،مولانا مسعود احمدسیالوی ،مولانا محب الرسول،مو لانا غلام یاسین قادری،مفتی بلال فاروق نعیمی،مفتی سلطان محمود،مولاناوقاص ، قاری محمدامین ،قاری محمدرفیق نقشبندی،قاری منظور احمد ،مولانا جاویدہاشمی،قاری مبشر نعیمی،قاری سعید احمدنقیبی ہزاروں طلبہ سمیت عامة لناس کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔انجمن تاجران بی بی پاکدامن با زار اورانجمن تاجران محمدنگر بازار کے عہدیدارو ںسے جلوس کے شرکاءکاشاندار استقبال کیا۔مختلف مقامات پر شہری کی طرف سے شرکاءجلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
تازہ ترین