• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی سلطان پرنارووال کے امجد نے چھری سے وارکیے

لاہور(کرائم رپورٹر‘کرائم رپورٹر سے) بادامی باغ کے علاقے میں بیوی کو تنگ کرنے پر نوجوان کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا ۔ پیکو روڈ ریلوے مال گودام میں تلخ کلامی پر امجد نے 25سالہ سلطان کو چھر ی کے وار کر کے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ملزم امجد کے مطابق سلطان اسکی بیوی کوتنگ کرتا تھااس وجہ سے سلطان کو قتل کیا ۔مقتول سلطان 5 سال سے ایک گودام میں ملازم تھا مقتول سلطان ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی تھا جبکہ ملزم ناروال کا رہائشی ہے۔
تازہ ترین