• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن نے بھی دھرنے کی دھمکی دے دی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سکول ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے 12 نومبر کو سول سیکریٹریٹ لاہور کےسامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا کی دھمکی دے دی۔ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر رشید احمد بھٹی،سکندرحیات، سکندرذوالقرنین اورحسن محمود شاہین نے سکول ہیڈز کی عرصہ دراز سے خالی ہزاروں آسامیاں کو پر نہ کرنا قابل مذمت ہے 16سے 20 سکیل تک کے اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے ورکنگ پیپرز کو ایک سال سے رولنگ سٹون بنایا جا رہا ہے سکولوں کے ہیڈز،ڈپٹی ڈی ای اوز،ڈی ای اوز، سی ای اوز،ڈائریکٹرز اور ڈی پی آئیز کے چارج الائونس میں اضافہ کی سمری نمبر572 کو مسلسل التوا میں رکھاجارہاہے۔کرونا، ڈینگی ایس او پیز کی آڑ میں اساتذہ،سکولوں کےہیڈز اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےافسران کی بلاوجہ معطلیوں، سرنڈرنگ، ٹرانسفروں، جرمانوں اور پیڈا ایکٹ کےتحت سزائوں کا سلسلہ جاری ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
تازہ ترین