• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشاط روڈ پر تجاوزات کی بھرمارگھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کا نشاط روڈ اندرون شہر حرم گیٹ بازار کو مضافاتی علاقوں سے ملانے والا اہم ترین روڈ ہے جس پر تجاوزات کی بھرمار ہے ۔ ٹریفک کا اس روڈ سے گزرنا محال ہے شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں۔ دونوں طرف تاجروں کی جانب سے ناجائز تجاوزات کی وجہ سے 40 فٹ چوڑا روڈ محض 12 فٹ رہ گیا ہے۔ جبکہ اس روڈ پر جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی لوہا مارکیٹ بھی قائم ہے جس کی بھاری بھرکم ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔  شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر ملتان سے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تجاوزات ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین