آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ربیع الثانی 1442ھ 28؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے،۔ چھوٹی جھوک میں قیصر عباس سے  ڈاکو نقدی1لاکھ چھین کر فرار ہوگئے، بستی ٹبی والہ ملک اللہ بخش کے سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی70ہزار سمیت تین تولہ طلائی زیورات لیکر فرار ہوگئے، ڈاکخانہ والی گلی حسن اشرف سے ڈاکو نقدی و موبائل لےگئے، جلیل آباد کالونی میں اسد اللہ سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر لےگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عامر حنیف کی دکان سے ڈاکو نقدی 2 لاکھ لےگئے، نیوملتان کے علاقے محمد عمران سے موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل و نقدی، محمد عرفان سے بھی موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے، امپیریل چوک سے محمد یسین کی جیب سے موبائل، نشتر ہسپتال کے باہر سے طالب حسین کی موٹرسائیکل، بنیابین کے دو موبائل،کچہری سے ارسلان لغاری کا موبائل، علی حسن کی موٹرسائیکل، بائی پاس سے شریف دین کے کنٹینر سے 56 کاٹن بسکٹ، نذر عباس کی موبائل، اعوان پورہ سے محمد عامر کی موٹرسائیکل، چوک دولت گیٹ عدنان بشیر کا موبائل، محمد اعجاز کی موٹرسائیکل، محمد عارف کے ٹاور سے 24 بیٹریاں، رشیدہ آباد غلام رسول

کی نقدی 52 ہزار محمد فیضان کے گھر سے ملزم ارسلان وغیرہ موٹر ودیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

ملتان سے مزید