• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گلُ پیر نے سبینا فاروق کی مزاحیہ ویڈیو بنادی

پاکستان کے معروف کامیڈین، گلاکار اور میزبان علی گُل پیر کی جانب سے ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ سبینا فاروق کی وائرل ویڈیو پر مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو بنائی گئی ہے جس سے صارفین لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

جیو کی مقبول ڈرامہ سیریل ’ مقدر‘ میں اریبا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سبینا فاروق کی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان موجود تھیں اور اپنے بالوں کی خوبصورتی سے متعلق بات کر رہی تھیں۔

وائرل ویڈیو میں سبینا فاروق شو کی میزبان کو بتا رہی ہیں کہ ’وہ اپنے بالوں میں دیسی گھی بھی لگا لیتی ہیں، پنجاب میں جب اُن کے ہاں پراٹھا کھایا جاتا ہے تو ہاتھوں پر لگا ہوا گھی بالوں میں لگا لیا جاتا ہے ۔‘


سبینا فاروق کے اس بیان میں شو کی میزبان بھی حیرانی سے پوچھ رہی ہیں کہ انہوں نے ایسی بات پہلی بار سنی ہے کہ ہاتھوں پر لگا گھی سر پر لگا لیا جائے۔

پراٹھے پر سوال کرتے ہوئے شو کی میزبان نے سبیا فاروق سے حیرانی سے پوچھا کہ کیا وہ ناشتے میں پراٹھا کھاتی ہیں جس کہ جواب میں سبینا فاروق کا بتانا تھا کہ ’وہ ناشتے میں پراٹھا کھائے بغیر نہیں رہ سکتی ہیں۔‘

علی گُل پیر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو مداحوں میں خوب مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

تازہ ترین