• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکاروں کو اپنے مختلف انداز سے ’ٹرول‘ کرنے والے علی گل پیر نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھی ٹرول کردیا۔

علی گل پیر نے اپنی نئی تخلیق میں پریانکا چوپڑا کا فیشن کی دنیا کے بڑے میلے کانز فلم فیسٹول کی ’میٹ گالا لک‘ کے لیے اپنائے گئے انداز کی نقل کی۔

انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں پریانکا پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’ وین یو آر ڈن وینٹنگ ‘جس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ نے اپنی بھڑاس نکال لی ہو۔


اس جملے کا باقاعدہ ایک پس منظر ہے اور یہ کیپشن دیکر انہوں نے درحقیقت پریانکا کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے وقت پریانکا نے اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود متنازع ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی فوج کی حمایت کی تھی اور ٹویٹ میں ’جے ہند‘ لکھا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کو لاس اینجلس میں منعقدہ ایک بیوٹی ایونٹ میں بیوٹی کوئن پینل ٹاک کے دوران پاکستانی فین نے انہیں پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کی حمایت کرنے پر مبنی ٹوئٹس پر آڑے ہاتھوں لیاتھا۔

بعد ازاں پریانکا کا ردعمل سوشل میڈیا پرخاصا وائرل ہوا تھا اور ایسے منافقانہ طرز عمل پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

علی گل پیر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ انہوں نے پریانکا کی متنازع باتوں کا جواب اپنے کام سے دیا ہے۔ ان کا مقصد کسی کا مذاق اُڑانا نہیں ہے۔

تازہ ترین