آپ آف لائن ہیں
پیر7؍ ربیع الثانی1442ھ 23؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کل برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا جائیگا

یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام کل برسلز میں واقع بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا جائیگا۔

یہ مظاہرہ منگل کی دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ جس میں بیلجیئم میں مقیم کشمیری اور ان کے پاکستانی ہمدرد شریک ہوں گے۔


یاد رہے کہ دنیا بھر کے کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ کیونکہ اس روز یعنی  27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج  مقبوضہ کشمیر میں زبردستی گھس آئی تھی۔ 

مظاہرے کے منتظمین نے بیلجیئم میں موجود کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں شریک ہوکر مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو عوامی سطح پر مسلسل زندہ رکھنے کی کوششوں کا حصہ بنیں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یکجہتی کا پیغام دیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید