آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ربیع الثانی 1442ھ 27؍نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 3 خواتین جاں بحق، 6 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں3خواتین جاں بحق جبکہ 6خواتین اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کلری تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ شنواری ہوٹل کے قریب شیر شاہ سے آنے والے روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے 7خواتین زخمی ہو گئیں،اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچیں ،زخمی خواتین کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دو خواتین نے دم توڑ دیا جبکہ پانچ خواتین کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔جاں بحق خواتین کی شناخت 30سالہ صغرا زوجہ ابو غنین اور 35سالہ انیتا زوجہ اجمل جبکہ زخمی خواتین کی شناخت 30سالہ سمبل،35سالہ گور بائی،30سالہ سونا،25 سالہ تمائی اور 35سالہ ہمائی کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او ذولفقار باجوہ کے مطابق تمام خواتین گھروں پر کام کرتی ہیں اور وہ پیڈیسٹیرین برج ہونے کے باوجود نیچے سے سڑک عبور کر رہی تھیں جب تیز رفتار مزدا ٹرک نے انھیں روند ڈالا ،انہوں نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈارئیور ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ٹرک کو پولیس نے تحویل میں لیکر

تھانے منتقل کر دیا ۔شاہ لطیف تھانے کی حدود بھینس کالونی موڑ مردان پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی،دونوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں جاں بحق خاتون کی شناخت 50سالہ سعید ہ زوجہ نورالدین اور زخمی خاتون کی شناخت 55 سالہ رخسانہ زوجہ محمد سعید کے نام سے ہوئی۔ عزیز آباد کے علاقے کریم آباد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے اے ایس آئی صابر نصیر زخمی ہوگیا جس کو عباسی شہد اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی پولیس افسر سپر مارکیٹ تھانے میں تعینات ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید