سیالکوٹ( نمائندہ جنگ)وزیر دفاع وپانی وبجلی خواجہ آصف نے مسلم لیگ ہاوس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی ، ضلعی چیرمین زکوۃ عشرسہیل اقبال اور عبد اللہ جرنیل کے علاوہ مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران اور کارکنان بھی کثیر تعداد بھی موجود تھے ۔شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کے متعلقہ درپیش مسائل کے بارے میں وفاقی وزیر کو درخواستیں پیش کیں جس پر انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے اور سائلین کو ان کے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔وفاقی وزیر پانی وبجلی و دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں شہریوں سے گفتگو میں پانامہ لیک کو سیاسی مسئلہ قرار دینا ناقابل فہم بات ہے کیونکہ پانامہ لیکس میں قومی دولت لوٹنے کا سوال ہے اسلئے یہ سیاسی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے۔