• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید جامعہ کراچی کی سینڈیکٹ کی رکن مقرر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی نے جامعہ کراچی کی سینڈیکٹ میں صوبائی اسمبلی کے لئے مختص نشست پر رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید کو تین سال کے لئے جامعہ کراچی کی سینڈیکٹ کا رکن مقرر کردیا ہے پیر کو جامعہ کراچی میں رکن اسمبلی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں رکن سنڈیکیٹ صاحبزادہ معظم قریشی، انجمن اساتذہ کی صدر ڈاکٹر انیلہ امبر ملک، سکریٹری معیز، ڈین پروفیسر نسرین اسلم شاہ، پروفیسر نصرت ادریس، ڈاکٹر عاصم اور دیگر نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عراقی نے نئی رکن سنڈیکیٹ کا خیر مقدم کیا اور اور ان کی نامزدگی کو جامعہ کراچی کے لئے نیک شگون قرار دیا۔

تازہ ترین