• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین ڈنک نے سپر لیگ میں شرکت کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فائیو میں اپنے چھکوں سے شہرت حاصل کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے آئندہ ماہ کراچی آکر لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو بین ڈنک نے کہا کہ نومبر میں پی ایس ایل کھیلنے دوبارہ واپس آئوں گا۔ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک بار پھر اکٹھا ہونے کا موقع ملے گا۔ پرامید ہوں کہ لاہور قلندرز کے پرستاروں کے سامنے پہلی مرتبہ ٹرافی اٹھائیں گے۔

تازہ ترین