• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا جاوید کے ساتھ خود کو کبھی تھکا ہوا محسوس نہیں کرتا، عمیر جسوال

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونےوالےنامورگلوکارعُمیرجسوال کا کہنا ہے کہ وہ ثنا جاوید کے ساتھ خود کو کبھی تھکا ہوا محسوس نہیں کرتے ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمیر جسوال نے اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے ہمراہ اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت دن یعنی نکاح کی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جس میں ثنا جاوید اپنے شوہر کا ہاتھ تھامے بھرپور انداز میں مُسکرا رہی ہیں اور تصویریں دیکھ کربخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بہت خوش ہیں۔عمیرجسوال نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ثناء کے ساتھ کبھی بھی کوئی لمحہ مدھم نہیں ہوتا اور نہ ہی میں ان کے ساتھ خود کو سُست محسوس کرتا ہوں۔‘ گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’ماشاءاللّہ‘ بھی لکھا تاکہ اُن کی جوڑی نظرِبد سے محفوظ رہے۔ عمیر جسوال کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ثنا جاوید نے اظہار محبت والے اور گلے ملنے والے ایموجیز بنائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ثنا جاوید نے انسٹاگرام پراپنے نکاح کے دن کی نئی تصویریں پوسٹ کی تھیں، انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں کچھ تصویروں میں ثنا جاوید عروسی لباس میں نظریں جھکائے بیٹھی تھیں جبکہ اس پوسٹ کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنے اور عمیر جسوال کے نکاح کے دن کی تاریخ لکھی تھی۔ اِس کے علاوہ ثنا جاوید نے اپنے جیون ساتھی عُمیر جسوال کے ساتھ بھی نئی تصویریں پوسٹ کی تھیں جن میں گلوکار اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے اُن کے ماتھے پر بوسہ دیتے نظر آرہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ شوبز جوڑی کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

تازہ ترین