لندن ( پی اے ) ٹرانسپورٹ فار لندن نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کوویڈ 19 رولز کی خلاف ورزی کرنے پر 500 افراد پر جرمانے عائد کر دیئے ۔ ان افراد نے دوران سفر پیلک ٹرانسپورٹ میں فیس کورنگ نہیں کی تھی۔ یہ انکشاف فریڈم آف انفارمیشن ریکوئسٹس کے تحت حاصل کرنے والی معلومات میں ہوا ۔ 15 جون کے بعد سے ٹرانسپورٹ لندن نیٹ ورک میں سفر کرنے والے ہر شخص کیلئے لازمی ہے کہ وہ کورونا وائرس رولز پر اطلاق کرتے ہوئےاپنے چہرے کو ڈھانپے ۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالے مسافر پر 100 پونڈ جرمانہ ہے۔ اعدادڈ و شمار کے مطابق جولائی اور ستمبر کے درمیان ٹرانسپورٹ فار لندن ( ٹی ایف ایل) نے لیمبیتھ میں 127 افراد کو رولز کی خلاف ورزی پر جرمانے جاری کیے جو واٹرلو کو کور کرتا ہے اور یہ کسی بارو میں سب سے زیادہ جرمانوں کی تعداد ہے۔ ٹی ایف ایل نے کہا کہ زیادہ تر مسافر رولز کی پابندی کر رہےہیں لیکن رولز توڑنےوالی خودغرض اقلیت کے خلاف ایکش لیا جائے گا۔ 22 ستمبر تک 9 باروز میں فکسڈ پنلٹی نوٹس (ایف پی این) جاری کیے گئے ان باروز میں بارکنگ ‘ کرائیڈن ‘ ہیکنی‘ ہیورنگ ‘ ہونسلو ‘لیمبیتھ‘ نیوہیم ‘ ساؤتھ وارک اور ویسٹ منسٹر شامل ہیں ۔ بی بی سی نے پتہ لگایا کہ 9 جولائی سے 22 ستمبر کے درمیان لیمبیتھ‘ ویسٹ منسٹر اور کرائیڈن میں تین چوتھائی جرمانے عائد کیے گئے۔ ٹی ایف ایل نے بتایا کہ 21 اکتوبر تک تقریباً 500 ایف پی این بھیج دیئے گئے ۔ باروز کی سطح کی دستیاب معلومات 22 ستمبر تک کی تھیں ۔ انفورسمنٹ آفیسرز نے بھی تقریباً 113000 افراد کو اس وقت تک پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہونے سے روکا جب تک انہوں نے اپنے چہرے کو ماسک سے نہیں ڈھانپا آفیسرز نے 21 اکتوبر تک 8200 افراد کو ٹرانسپورٹ میں بورڈنگ سے روکا اور 1800 افراد کو سروسز سے ریموو کیا تھا۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کے سیکورٹی ڈائریکٹر سیون ہیوارڈ نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد کرنے والے افراد سمجھدار ہیں اور لیکن ہم رولز پر اطلاق نہ کرنے والوں کے خلاف ضرورت پڑنے پر ایکشن لیں گے اور زرولز پر عمل کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے پھیلائو کو کنٹرول کرنے اور ہر ایک کی صحت کی حفاظت کیلئے لوگوں کا چہرے کو ڈھانپنا ضروری ہے۔ ہمارے کسٹمرز کی اکثریت چہرے کو ڈھانپ کر دوسروں کی حفاظت کر رہی ہے تاوقتیکہ انہیں کوئی انہیں استثنیٰ حاصل نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ یہہ بات انتہائی افسوسناک ہےکہ خود غرض اقلیت رولز کو توڑ کر اپنے ارد گرد موجود ہر فرد کی مکمل توہین کررہی ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ قانون کو نظر انداز کرنا درست ہے۔ ٹی ایف ایل نےانگیجمنٹ اوروضاحت کے دورانیے کے بعد 9 جولائی سے نئے رولزکا نفاذ شروع کیا تھا ۔