آپ آف لائن ہیں
ہفتہ19؍ربیع الثانی 1442ھ 5؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

او پی ڈبلیو سی آج انڈین ہائی کمیشن کے سامنےیوم سیاہ منائے گی

لندن ( پ ر)اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل 27اکتوبر کو دن ایک بجے بھارتی ہائی کمیشن کے باہرکاحتجاجی مظاہرہ کرکےکشمیریوں پر بھارتی مظالم ، چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی اوران پر مسلط کرفیوکیخلاف یوم سیاہ منائے گی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کار ریلی کا انعقاد کرے گی۔ چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی کا کہنا تھا کہ یوم سیاہ اور ریلی کا مقصد مودی سرکار،بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسی را کے کالے کرتوتوں ، نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ،قتل عام اور طویل مدت کرفیو سے پیدا ہونے والی صورتحال کومغربی میڈیا، اقوام متحدہ اور اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ صدر او پی ڈبلیو سی گریٹر لندن فدا حسین، کوآرڈینیٹر کار ریلی و صدر لندن امجد امین بوبی،صدر ساؤتھ زون اسلم ڈوگر کے مطابق سماجی فاصلوں، فیس ماسک اور دیگر کورونا حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ کار ریلی کی لندن پولیس سے باقاعدہ اجازت لی گئی ہے۔

یورپ سے سے مزید