• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میں لوگوں کا جمعیت پر اعتمادخوش آئند ہے، فضل الرحمٰن

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ و جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں لوگوں کا جمعیت پر اعتمادخوش آئند ہے امید ہے کہ نئے شامل ہونیوالے جمعیت علماء اسلام کا پیغام عام کرنے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔جمعیت علماء اسلام عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے اورجمہوریت کے استحکام کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، موجودہ حالات میں عوام کا جمعیت پر اعتمادخوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے سابق صدر، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کوآرڈینیٹر برائے بلوچستان جمعہ خان بادیزئی کی جمعیت علماء اسلام (ف) میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین