• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم حکمرانوں کی بے حسی پر فرانسیسی صدر کوگستاخی کی جرات ہوئی، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی پر فرانسیسی صدر کوگستاخی کی جرات ہوئی، جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں علماء و مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰؐ کانفرنس ہوئی جس میں ملک بھر سےممتاز علماء و مشائخ اور درگاہوں کے سجادہ نشینوں نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے اتحاد امت و قومی یکجہتی کے عزم کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ دفاع ملک و ملت کے مبارک کام کا جو بیڑا سراج الحق نے اٹھایا ہےعلماء و مشائخ اور ہندو ،سکھ ،عیسائی سب شانہ بشانہ اور قدم بقدم اس کا ساتھ دینگے ،اتحاد امت کیلئے سراج الحق کی جدوجہد بارآور ہوگئی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا فرانس کے بدبخت صدر کو حضور ؐ کی شان میں گستاخی کرنے کی جرات اس لئے ہوئی کہ عالم اسلام کے غیرت وحمیت سے عاری حکمران بے حسی کی چادر اوڑھ کر سوئے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین