• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر وزیراعلیٰ کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر احکامات

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) مشیر وزیراعلٰی پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے گزشتہ روز سوہاوہ کا دورہ کیا ، اس دوران انہوں نے وہاں قائم سہولت بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد نے مشیر وزیراعلیٰ کو سہولت بازارکے حوالے سے بریفنگ دی ، آصف محمود نے اشیاء کے نرخ چیک کئے،سہولت بازار میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ،مشیر سیاحت و آثار قدیمہ نے مین بازار سوہاوہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے چیف آفیسر بلدیہ سوہاوہ اظہر مجید کو بازار اور آبادیوں میں صفائی کی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔آصف محمود نے میونسپل کمیٹی سوہاوہ کا بھی دورہ کیا اور یہاں پر کھلی کچہری لگائی جس میں شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے۔ وہ رورل ہیلتھ سنٹر اور تھانہ ڈومیلی بھی گئے۔
تازہ ترین