• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کا حل استصواب رائے کے ذریعے ہی ممکن ہے، سردار عتیق احمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ تحریک آزاد کشمیر کے جو دکھ دنیا کو دکھائے جارہے ہیں ان سے کئی زیادہ تکالیف سے دوچار ہیں۔ جموں و کشمیر سیلف ڈٹرمینشن موومنٹ انٹر نیشنل، جموں کشمیر فورم فرانس اور فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے غاصبانہ قبضہ کیخلاف سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کا حل استصواب رائے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ایم این اے نورین فاروق ابراہیم نے کہا کہ قائد اعظم نے مدبرانہ سوچ کے تحت کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا۔ بھارت کشمیر کے دریاوں او ر موتیوں جیسے پانی پر اپنی نظر یں جمائے ہوئے ہے جس کی وجہ سے نہتے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق نہیں دے رہا۔ سید فیض نقشبدی ، سلیم ہارون،نثار میمن ، الطاف حسین وانی ،چوہدری اورنگزیب نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین