آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خیبر باڑہ کے لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)ضلع خیبر باڑہ کے لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بحال کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر وسیع کرینگے مظاہرے کی قیادت ارباب خان آفریدی ،عابد آفریدی ،شاہد آفریدی اور دیگر ساتھیوں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ 2009میں ہمیں بغیر کسی وجہ کے معطل کیا گیا جبکہ بعد میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن بھی شروع ہواانہوں نے کہا کہ فاٹا کےانضمام کے بعد ہمیں پولیس میں ضم نہیں کیا گیا جبکہ نہ ہی ہمیں لیویز اور خاصہ دار فورس میں بحال کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے خیبر ددرے کے موقع کہا تھا کہ ہماری بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائے گے لیکن ابھی تک کوئی عملی کام نہیں ہوا جسکی وجہ سے متاثرہ اہلکاروں میں مایوسی پائی جانے لگی ہے ۔متاثرہ اہلکاروں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ باڑہ کے لیویز اور خاصہ دار فورس کو بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج کا وسیع کرنے پر مجبور ہونگے ۔

پشاور سے مزید