• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم نے میلاد میں تاجدار حرم پڑھ کے سماں باندھ دیا

عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے پرائیوٹ محفل میلاد میں پڑھا گیا نعتیہ کلام ’ تاجدارِ حرم‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔


عاطف اسلم نے حال ہی میں لاہور میں ہونے والی محفل میلادﷺ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی آواز میں خوبصورت نعتیہ کلام ’تاجدارِ حرم‘ پڑھ کر محفل میں سماں باندھا اور لوگوں کی جانب سے خوب داد اور پزیرائی حاصل کی۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’وہی خدا ہے‘ اور ’تاجدارِ حرم‘ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔


تاجدار حرم ناصرف کوک اسٹوڈیو بلکہ پاکستان کی تاریخ کا مقبول ترین کلام بھی ہے جس کے یوٹیوب پر ویوز کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔

یاد رہے کہ گانوں کے ساتھ ساتھ عاطف اسلم کی جانب سے پڑھے گئے  کلام بھی بہت پسند کیے جارہے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اذان بھی ریکارڈ کر کے ڈالی تھی اور اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ مسجد الحرام میں اذان دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

تازہ ترین